شہزادی ڈیانا کی وفات کو 30 سال مکمل ہونے کے موقع پر نیٹ فلکس پر ایک ممکنہ پروجیکٹ تیار کیا جا رہا ہے جو ان کی زندگی پر مبنی ہوگا۔
اس پراجیکٹ پر پرنس ولیم اور ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پرنس ولیم اس بات سے ناراض ہیں کہ میگھن مارکل اس منصوبے میں پسِ پردہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ اسے شہزادی ڈیانا کی یاد کے ساتھ ناانصافی اور ذاتی حد پار کرنے کے مترادف سمجھتے ہیں۔پرنس ہیری اس پروجیکٹ کے ذریعے اپنی والدہ کی کہانی اپنے انداز میں عوام کے سامنے لانا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ بطور بیٹا انہیں اس کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔پرنس ولیم کو سب سے زیادہ غصہ میگھن مارکل کی شمولیت پر ہے، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے شہزادی ڈیانا کی یاد کو مناسب انداز میں پیش کرنا مشکل ہو جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق، پرنس ہیری شاہی ادارے پر الزام لگاتے ہیں کہ ان کی والدہ کی زندگی کے دوران مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا گیا، اسی وجہ سے وہ ڈیانا کی میراث کو محل سے باہر بیان کرنے کے حق میں ہیں۔اس صورتحال سے شاہی خاندان کے اندر کشیدگی بڑھ گئی ہے اور ممکنہ نیٹ فلکس پراجیکٹ نے دوبارہ شاہی خاندان کی اندرونی سیاست اور اختلافات کو اجاگر کر دیا ہے۔