برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے والد فلپائن میں زلزلے کے دوران عمارت میں پھنس گئے

برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے والد، تھامس مارکل، فلپائن میں زلزلے کے دوران ایک عمارت کی 19ویں منزل میں پھنس گئے۔

یہ اطلاع سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے ذریعے ان کی سوتیلی بہن سمانتھا نے دی۔سمانتھا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ اپنے والد کے لیے فکر مند تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں اور یہ کہ ابھی تک والد بالکل ٹھیک ہیں اور عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دوبارہ کسی خطرناک صورتحال کا شکار نہ ہوں۔رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے بعد کسی شدید آفٹر شاک کے خطرے کے پیش نظر تھامس مارکل کی حفاظت کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور انہیں محفوظ طریقے سے عمارت سے باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔