میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان خفیہ طلاق ڈیل کا انکشاف

میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان خفیہ طلاق ڈیل کا انکشاف

حال ہی میں غیر ملکی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے درمیان طلاق سے متعلق ایک خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔

ان رپورٹس کے مطابق، اگر پرنس ہیری شاہی خاندان میں واپس جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو انہیں میگھن مارکل کو طلاق دینا ہوگی، اور اس صورت میں میگھن مارکل بھاری مالی تصفیے، شاہی لقب برقرار رکھنے، اور مونٹیسیٹو میں موجود گھر کا مطالبہ کریں گی۔تاہم، اس سے قبل 2024 میں بھی اس جوڑے کی طلاق سے متعلق افواہیں گردش میں تھیں، جنہیں پرنس ہیری نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بظاہر ہم 10 سے 12 بار طلاق لے چکے ہیں، مگر دیکھیں ہم تاحال ایک ساتھ ہیں۔ان تازہ ترین رپورٹس کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہے، اور شاہی جوڑے کی جانب سے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔