پنجاب : بارش سے سردی بڑھ گئی، دھند میں کمی

بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سیسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ دھند میں نمایاں کمی ہوگئی۔لاہور، منچن آباد،بہاولنگر، اوکاڑہ ،بصیرپور ، قصور، ننکانہ صاحب، پتوکی، عارفوالا، ساہیوال ، رینالہ خورد،نارووال، سیالکوٹ ودیگرشہروں میں بارش ہوئی ۔ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سیپہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، کشمیر، مری، گلیات اور گردونواح میں مزید بارش کاامکان ہے۔ آزاد کشمیر ا ور بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، سیاحتی مقام تائو بٹ،وادی لہہ، پاراچنار میں پارہ منفی 12، استور منفی 11 رہا، گوپس منفی 10، سکردو منفی 9، کالام منفی 7 ،ہنزہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں صبح،رات کو درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔