بیساکھی میلے : 2800 سے زائد بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری

بیساکھی میلے کی تقریبات 10 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہیں گی 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پاکستان نے بیساکھی میلے کی سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے 2800 سے زائد بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے ویزے حاصل کرنے کے بعد یہ یاتری پاکستان آئیں گے اور مذہبی رسومات میں شرکت کریں گے۔بیساکھی میلے کی تقریبات 10 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہیں گی جس دوران سکھ یاتری اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔