لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن تھانہ اسلام پور ہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب4 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ڈکیت گینگ کے سرغنہ آصف،ساتھیوں عاطف، شفیق اور ذیشان سے نقدی 7 لاکھ اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے ملزم بینک سے رقم نکلوا کر لانے والے اعجاز الحسن سے23 لاکھ روپے گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہوگئے تھے۔