پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھ گئی ہیں جب سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے ایک پرانی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور ایک مبہم پیغام کے ذریعے اس معاملے پر اپنی تشویش ظاہر کی۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں، اور کچھ صارفین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا سے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر حذف کر دی ہیں۔رابعہ عابد علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہوں نے جو جوڑی کی علیحدگی سے متعلق ایک افواہ سنی ہے اور دعا کی کہ یہ خبر غلط ثابت ہو۔ ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے اور سوال اٹھایا کہ اگر معاملہ ابھی تک واضح نہیں تو اس طرح کی معلومات عوامی سطح پر شیئر کرنے کی کیا ضرورت تھی۔خیال رہے کہ ابھی تک عائزہ خان یا دانش تیمور کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے، اور یہ تمام خبریں اور افواہیں صرف سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔