چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا اسکواڈ اعلان

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کا اسکواڈ اعلان

افغانستان نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں اسپنر مجیب الرحمٰن کو جگہ نہیں ملی۔

 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں حشمت اللہ شاہدی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ابراہیم زدران کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے کیونکہ وہ زخمی ہونے کے بعد مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تھا، جس کے بعد انہیں اسکواڈ سے باہر رکھا گیا۔ اس کے علاوہ، افغانستان پہلی بار چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کر رہا ہے۔

افغانستان کا 15 رکنی اسکواڈ درج ذیل ہے:

حشمت اللہ شاہدی (کپتان)
ابراہیم زدران
رحمٰن اللہ گربز
صدیق اللہ اٹل
رحمت شاہ
اکرام علی خیل
گلبدین نائب
عظمت اللہ عمرزئی
محمد نبی
راشد خان
اے ایم غضنفر
نور احمد
فضل الحق فاروقی
فرید ملک
نوید زدران