قذافی اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہوگیا ہے، جسے صرف 117 دنوں کی ریکارڈ مدت میں جدید بنایا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں عل ظفر، آئمہ بیگ، اور عارف لوہار کی پرفارمنس کے علاوہ ڈھول، آتشبازی، اور لائیو شو کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔ اسٹیڈیم میں نئی ایل ای ڈی لائٹس اور اسکور اسکرینز نصب کی گئی ہیں، جبکہ انکلوژرز کے سامنے کے جنگلے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔ عوام کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت رکھا گیا ہے۔چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا، اس سے پہلے پاکستان، جنوبی افریقا، اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔