چین میں بھاگتے مجرموں کو پکڑنے والا روبوٹ

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین نے اے ا آئی سے لیس ایک انقلابی کروی پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے جو کہ خود مختار آپریشن کے قابل ہے۔RT-G نامی کروی روبوٹ کو‘لوگون ٹیکنالوجی’ نامی روبوٹک کمپنی نے تیار کیا ہے۔مغربی ماڈلز کے برعکس جنہیں نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ، یہ چینی روبوٹ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے کے لیے بنایا گیا ہے۔فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ RT-G روبوٹس شہر کی سڑکوں پر گشت کررہے ہیں جو مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ اعلیٰ خطرے والے ماحول میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ چینگڈو سٹی کے آفیشل اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں لکھا کہ چین نے ابھی ایک کروی پولیس روبوٹ تیار کیا ہے جو مجرموں کا پیچھا کر سکتا ہے ، جال پھینک سکتا ہے اور بلندیوں سے گرنے پر بھی خود کو سنبھال سکتا ہے۔یہ 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے حرکت کر سکتا ہے۔