کبوتر پکڑنے چھت پر جانے والا لڑکا سولرکرنٹ سے جاں بحق

بھاگٹانوالہ (خصوصی رپورٹ) بھاگٹانوالہ کے نواحی چک 75 جنوبی کی اوڈ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر کبوتر پکڑنے کے لیے چھت پر جانے والا لڑکا سولر پلیٹوں سے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لڑکا کبوتر پکڑنے کے لیے گھر کی چھت پر گیا تھا کہ اس دوران سولر پلیٹوں سے کرنٹ کی زد میں آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے لڑکے کا تعلق میٹھ لک سے بتایا جاتا ہے، جبکہ اس کی والدہ اوڈ کالونی میں کام کرتی ہیں۔افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔