بیجنگ(آئی این پی )چین کی جانب سے ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا جو انسانوں کی طرح دوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سائنسدانوں نے اِس روبوٹ کا نام تیانگ گانگ رکھا ہے جس کے مزید تجربات جاری ہیں۔بڑی سرمایہ کاری کی بدولت چین کی روبوٹکس انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ روبوٹ اب بہت سے شعبوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور انسان کے کاموں کو آسان اور زیادہ موثر بنا رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق جدید تیانگ گانگ روبوٹ طویل ریسنگ مقابلے میں انسانوں کی طرح دوڑ سکے گا، اس روبوٹ کو دوڑنے کے مقابلوں میں پیش کیا جائے گا، اس مقابلے میں دنیا بھر کی روبوٹ کمپنیوں کے جدید روبوٹ دوڑیں گے۔