بیجنگ (آئی این پی )چین نے 2026میں چاند کے جنوبی قطب پر ایک ذہین روبوٹک فلائر ڈیٹیکٹر بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو وہاں پانی کی تلاش کرے گا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق، چینی خلائی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشن مستقبل میں چاند پر ایک تحقیقاتی سٹیشن کے قیام کے لیے بنیادی کام انجام دے گا۔ فلائنگ روبوٹ چانگ ای-7 مشن کا حصہ ہوگا۔ یہ مشن چاند کے ان دائمی سائے والے گڑھوں میں پانی کی موجودگی اور تقسیم کی تصدیق کرے گا، جہاں سورج کی روشنی کبھی نہیں پہنچتی۔