بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل ناکام

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل ناکام بنا دی پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ کی ترسیل ناکام بنا دی ملزم کے قبضہ سے 2 عدد گلوک 1 عدد پسٹل 30 بور 2 عدد پمپ ایکشن2 عدد رائفلز 223 بورمیگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد کرلیں ملزم شاہد آن لائن آرڈر پر لاہور کے مختلف علاقوں میں ناجائز اسلحہ سپلائی کرتا تھاملزم کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اشرف اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ناجائز اسلحہ کی فراہمی و نمائش قانونی جرم ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔