لاہور، بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی کوشش ناکام

اے این ایف نے  ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنز کو تحویل میں لے لیا  
لاہور(کرائم رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق  علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنز پر مشتمل کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، کارٹنز سے 14,70,000 ٹراماڈول گولیاں  808.5 کلوگرام وزنی  اور 57,600 ویلیم گولیاں  ( ڈائزیپام )  17.280 کلوگرام وزنی برآمد ہوئی۔اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیپ نائیجیریا کیلئے بک کروائی گئی تھی، ضبط شدہ گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے۔ترجمان کے مطابق برآمد گولیاں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے