پشاور: بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افغانی گرفتار۔۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں 60رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل،مقدمہ درج
پشاور(آئی این پی )پشاور میں پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو سمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔