کراچی (خصوصی رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وزن کم کرنے سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔بلاول بھٹو نے اس تقریب کے دوران والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور جیالوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب بلاول بھٹو کی بہنوں اور صدرمملکت کی بیٹیوں، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے گئے۔