واشنگٹن (آئی این پی )سائنسدانوں نے صرف نہا کر وزن گھٹانے کا طریقہ تلاش کرلیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کا خیال ہے کہ گرم شاور لینے (گرم پانی کے استعمال) سے اتنی ہی کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں جتنی لوگ ورزش کر کے جلاتے ہیں۔ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چالیس ڈگری تک گرم پانی سے ایک گھنٹے تک نہانے سے تقریبا 140 کیلوریز جلائی جا سکتی ہیں۔ ورزش کے ذریعے اتنی ہی تعداد میں کیلوریز جلانے کے لیے، آپ کو 30 منٹ تک چہل قدمی، 20 منٹ سوئمنگ، اور 15 منٹ تک سائیکل چلانے کی ضرورت پڑتی ہے۔