امریکہ تمام ہیلی کاپٹروں کو واپس کرنے میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے :ترجمان وزارت خارجہ
کابل (آئی این پی ) فغانستان کی وزارت خارجہ نے امریکا سے مطالبہ کیا کہ وہ ازبکستان سے لیے گئے 7 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی افغانستان منتقلی میں رکاوٹ نہ ڈالے اور انہیں افغان عوام کے حوالے کرے۔افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے ایک بیان میں کہا کہ ہمسایہ ممالک کو بھی افغانوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے، ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان تمام ہیلی کاپٹروں کو افغانستان واپس کرنے میں رکاوٹیں پیدا نہ کرے بلکہ انہیں افغانوں تک پہنچائے۔