کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنز پر ریڈالرٹ

کراچی(یواین پی) آئی جی ریلوے پولیس رائو سردار علی خان نے بتایا کہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ریلوے سٹیشنوں اور تنصیبات پر سکیورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے۔ریلوے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔تمام بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنوں پر ریلوے پولیس کا بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔بی ڈی ایس تمام مسافروں ٹرینوں کی روانگی سے قبل سرچنگ کرے گا۔ریلوے سٹیشنوں پر آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی بھی تلاشی لی جائے گی۔ تمام سٹیشنوں پر واک تھروگیٹس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ریلوے پولیس کو کہا گیا ہے کہ تمام سٹیشنوں پر غیر متعلقہ گھومنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔