واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں ایک تازہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 32 فیصد پر برقرار ہے، جو ان کی صدارت کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ سروے میں صرف 31 فیصد امریکیوں نے ایران جنگ کی حمایت کی، جبکہ ڈیموکریٹک رہنما چک شومر کی مقبولیت میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔رائٹرز اور اِپسوس کے چار روزہ سروے کے نتائج کے مطابق 32 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور صدر کارکردگی سے مطمئن ہیں۔اکتوبر کے وسط سے ہونے والے مسلسل چار سرویز میں ٹرمپ کی مقبولیت تقریبا اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس سے قبل ان کی مقبولیت 31 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، جو ان کی صدارت کی کم ترین سطح تھی۔سروے کے مطابق رواں سال ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ ایران کے ساتھ جنگ اور اس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے، جس سے امریکی شہریوں کے گھریلو اخراجات متاثر ہوئے ہیں۔ ایران جنگ کی حمایت کرنے والے امریکیوں کی شرح صرف 31 فیصد رہی۔سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماں سے متعلق بھی اہم نتائج سامنے آئے ہیں