اسلام آباد( آ ئی این پی )قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز سوموار کو شام پانچ بجے ہوگا۔سپیکر سردار ایاس صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے حاصل اختیارات کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔اجلاس سے قبل حکمران جماعت کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کی الگ الگ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس بھی ہوں گے۔پاکستان تحریک انصاف اور حکمران جماعت کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی اجلاس میں صورتحال کو زیر بحث لایا جائے گا۔