قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام پانچ بجے شروع ہو گا۔۔۔۔

 اسلام آباد (آئی این پی )قومی اسمبلی کا اجلاس آج پیر کو شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق اجلاس کی صدارت کرینگے۔ سپیکرنے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس آج سہ پہر4 بجے سپیکرلائونج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کا ماحول خوشگواررکھنے اورایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے ۔