پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں: حنیف عباسی

 کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ(ن)حنیف عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راتوں کو معافی مانگتے ، صبح پریس کانفرنس کرتے ہیں۔راولپنڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پرترجیح دی، پی ٹی آئی دورمیں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں دیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کوترجیح دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوجوان نسل ملکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے آگے بڑھیں، عوامی خدمت کا سفرجاری رکھیں گے، عوام کوسہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، سکیورٹی فورسز قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں، ایٹمی اورمیزائل پروگرام عوام کا ہے وہی اس کی حفاظت کریں گے۔حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سالمیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ سب کمپرومائزڈ ہیں۔