پی ٹی آئی میں پانی پینے کی اجازت بھی بانی سے مانگتے ہیں:شیر افضل

 علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا‘اس کی ایک خوبی یہ ہے وہ جلد فیصلے لینے والا آدمی ہے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے تحریک انصاف میں کلچر ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی پی ٹی آئی سے مانگتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ اگر پانی پینے کی اجازت بھی لینی ہو تو بانی سے لیتے ہیں لیکن علی امین گنڈا پور ایسا نہیں کرتا تھا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی ایک خوبی یہ ہے کہ وہ جلد فیصلے لینے والا آدمی ہے، وہ فیصلے لینے میں ہفتے یا مہینہ نہیں لگاتا تھا، یہ خوبی میں نے بہت کم لوگوں میں دیکھی ہے