گلگت: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

گلگت: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر عدالت کے باہر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

گلگت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر چیف کورٹ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جوڑے کو پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا کہ اسی دوران نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں لڑکا موقع پر دم توڑ گیا جبکہ لڑکی زخمی ہو گئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ مقتول نوجوان کے خلاف گزشتہ ماہ جگلوٹ سیئں ڈروٹ کے علاقے میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔