بنگلادیش انتخابات؛ نتائج پر جماعت اسلامی کا واضح مؤقف سامنے آگیا

بنگلادیش انتخابات؛ نتائج پر جماعت اسلامی کا واضح مؤقف سامنے آگیا

بنگلادیش میں جماعت اسلامی نے 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 جماعت نے اپنے فیس بک پیج پر جاری بیان میں ووٹرز کی مثبت اور پرامن شمولیت کی تعریف کی، تاہم انتخابی عمل میں تضادات اور غیر شفاف رویے پر سوالات اٹھائے۔بیان میں کہا گیا کہ 11 جماعتی اتحاد کے کئی امیدوار معمولی اور مشکوک فرق سے ہار گئے، غیر سرکاری نتائج میں بار بار تضادات، انتخابی کمیشن کی جانب سے ووٹر ٹرن آؤٹ فیصد نہ جاری کرنا، اور بعض انتظامی حصوں کی بڑی پارٹی کی حمایت کے آثار، سب انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات پیدا کرتے ہیں۔جماعت نے عوام سے صبر کا مظاہرہ کرنے اور 11 جماعتی اتحاد کے باضابطہ پروگرام کا انتظار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ بنگلادیش کے لیے ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔