لاہور: شاہدرہ کے علاقے میں اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کارروائی تیز کر دی۔ تھانہ شاہدرہ کے انچارج انویسٹی گیشن رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی عطیہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا، جس کے بعد وہ فرار ہو گیا۔ عطیہ بی بی چند روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ملزم واردات کے بعد سیالکوٹ فرار ہو گیا تھا، تاہم مختلف معلومات اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اسے سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔