وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ماڈل جیل اور پولیس اکیڈمی ہاسٹل دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد ماڈل جیل اور پولیس اکیڈمی ہاسٹل دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تعمیر ہاسٹل کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر داخلہ نے بیرکس اور ہاسٹل کی تعمیراتی پیشرفت کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جدید ماڈل جیل کا قیام سیکیورٹی کے پیش نظر انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید انفراسٹرکچر کے قیام سے پولیس تربیت کا معیار بلند ہوگا اور ہاسٹل کی تکمیل سے پولیس افسران کو بہترین رہائشی سہولتیں فراہم کی جا سکیں گی۔محسن نقوی نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت بھی دی۔ بریفنگ کے مطابق اسلام آباد جیل منصوبہ 2011 میں شروع ہوا تھا، کئی سال تعطل کا شکار رہا، لیکن فیز ون کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

منصوبے میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور مرکزی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے، ماڈل جیل میں دو حفاظتی دیواریں تعمیر کی جا رہی ہیں، اور 15 برس سے زیر التوا اسلام آباد جیل کا منصوبہ ایک سال میں تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے، دو ماہ کے اندر فنکشنل ہونے کی توقع ہے۔وزیر داخلہ نے انڈر ٹریننگ اے ایس پیز کے لیے زیر تعمیر ہاسٹل کے ماڈل روم کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر علی ناصر رضوی، محمد علی رندھاوا، ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔