چلتی موٹرسائیکل پر بیٹے کے پیچھے بیٹھی 58سالہ نجمہ کا دوپٹہ پہیے میں پھنسا اور گر کر چل بسی
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹائون شپ میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سیگر کر 58 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹائون شپ کے علاقے میں چلتی موٹر سائیکل پر اپنے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون نجمہ زوجہ اکرم فلائی اوور سے گر کر موقع پر دم توڑ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ اچانک موٹرسائیکل کے پہیے میں پھنسا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن برقرار نہ رہ سکا اور خاتون فلائی اوور سے نیچے جا گری۔