افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)اکبر چوک فلائی اوور سے میاں اور بیوی کے فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہونے کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ فلائی اوور سے اترتے ہوئے 65 سالہ افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے ۔جس کے نتیجے میں 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ افضل ہسپتال منتقلی کے وران دم توڑگیا۔