لاہور میں فلائی اوور سے گرکر خاتون جاں بحق

خاتون بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھی تھی‘کالج روڈ اکبر فلائی اوور پر حادثہ پیش آیا
لاہور(کرائم رپورٹر )  لاہور میں کالج روڈ اکبر چوک فلائی اوور سے ایک خاتون گر کر جاں بحق ہوگئی ۔ریسکیو 1122 کو کالج روڈ اکبر فلائی اوور سے خاتون کے گرنے کی کال موصول ہوئی۔ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں، ریسکیو حکام نے بتایا  چلتی موٹر سائیکل سے بیٹے کے پیچھے بیٹھی خاتون فلائی اوور سے گر گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون کا دوپٹہ بائیک ویل میں پھنس گیا تھا۔ حادثے میں خاتون جاں بحق ہوئیں۔خاتون کی شناخت 58 سالہ نجمہ زوجہ اکرم کے نام سے ہوئی