51 سالہ اکبر علی فلائی اوور سے خود گرا یا اسے گرایا گیا؟ پولیس نے تحقیقات شروع کردی
لاہور (کرائم رپورٹر) نشتر ٹاؤن کی حدود میں فلائی اوور سے گر کر ایک 51 سالہ شخص ڈمپر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں 51 سالہ اکبر علی فلائی اوور سے نیچے سڑک پر گرا اور اسی اثنا میں گزرنے والے تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی اکبر علی فلائی اوور سے خود گرا یا اسے کسی نے نیچے گرایا، اس بات کا تعین کرنے کے لیے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔