10وارداتیں،ڈاکوئوں نے لاکھوں لوٹ لئے

ارباب 1لاکھ 80ہزار ، اظہر 1لاکھ 70 ہزار ، بشارت ڈیڑھ لاکھ سے محروم،ٹائون شپ ، شادمان سے2 گاڑیاں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے۔ڈاکوئوں نے ڈیفنس میں ارباب سے1لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون،غالب مارکیٹ میں اظہر سے 1لاکھ 70 ہزار نقدی اور موبائل فون،نواب ٹائون میں ہارون سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں بشارت سے 1لاکھ 50ہزار اور موبائل فون جبکہ گلشن اقبال میں وحید سے 1 لاکھ 20ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹائون شپ اور شادمان سے2 گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد ،سمن آباد اور باغبانپورہ سے3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔