لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے ایک شادی والے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور 55 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کے لیے گھر کو تالے لگا کر شادی ہال گیا تھا، جس دوران ملزمان نے گھر کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو کر تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 9 لاکھ روپے سے زائد نقدی و قیمتی اشیاء چوری کر لیں۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔