: ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، 20 لاکھ نقدی اور زیورات برآمد

: ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، 20 لاکھ نقدی اور زیورات برآمد

تھانہ الہ آباد پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے 20 لاکھ روپے نقدی اور چھ تولے طلائی زیورات برآمد کر لیے۔

کارروائی ایس ایچ او ابرار جمیل خان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ نے الہ آباد کے رہائشی سرفراز احمد اور امجد مقصود کے گھروں میں وارداتیں کر کے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کیے تھے۔تھانہ الہ آباد پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ مسروقہ سامان بھی مکمل طور پر برآمد کر لیا گیا۔20 لاکھ روپے نقدی اور زیورات واپس ملنے پر متاثرہ شہریوں نے پولیس کے بروقت اقدام اور بہترین کارکردگی پر شکریہ ادا کیا۔