ماسیوں کے روپ میں 3 خواتین نے 98 لاکھ کے زیورات لوٹ لیے

ماسیوں کے روپ میں 3 خواتین نے 98 لاکھ کے زیورات لوٹ لیے

کراچی کے پوش علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 میں چوری کی ایک منفرد واردات سامنے آئی ہے جہاں ماسیوں کے روپ میں تین خواتین نے گھر کی صفائی کے بہانے داخل ہو کر 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے اور فرار ہوگئیں۔

 مقدمے کی تفصیل:
متاثرہ شہری منصور عظیم کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں مقدمہ نمبر 560/2025 درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق منصور ایک الیکٹرانکس ڈیلر ہیں۔

 واردات کا وقت:
تاریخ: 17 مئی 2025
وقت: دوپہر 12 بجے سے 3 بجے کے دوران
علم: واردات کا انکشاف اگلی رات الماری کا معائنہ کرنے پر ہوا، جہاں جیولری باکس خالی پایا گیا۔
 ملزمان کی چالاکی:
منصور عظیم کے مطابق تین خواتین نے اہلِ خانہ کو بتایا کہ وہ بیروزگار ہیں اور صفائی کا کام کرنا چاہتی ہیں۔ ترس کھا کر انہیں ایک دن کا کام دیا گیا۔ خواتین نے صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں، مگر دورانِ صفائی ہی وہ الماری سے تمام زیورات چرا کر لے گئیں۔

 چوری کی مالیت:
پولیس کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی کل مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے ہے۔
 تحقیقات کی پیش رفت:
ملزمان کے موبائل فون بند ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خواتین کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی لگتی ہے، اور امکان ہے کہ خواتین کسی گروہ کا حصہ ہوں۔