بنگلہ دیشی انتخابات: شہباز شریف کی طارق رحمان کو شاندار فتح پر مبارکباد

بنگلہ دیشی انتخابات: شہباز شریف کی طارق رحمان کو شاندار فتح پر مبارکباد

شہباز شریف نے طارق رحمان کو بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی شاندار فتح پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی جہت دینا چاہتا ہے۔انہوں نے دوطرفہ تاریخی اور کثیرالجہتی تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔