میٹا روسی قوانین پر عمل کرنا شروع کردے تو اس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے:روسی حکام
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے دعوی کیا ہے کہ روسی حکام نے ملک میں اس کی سروسز کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ میٹا روسی قوانین پر عمل کرنا شروع کردے تو اس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔واٹس ایپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ روسی حکام ملک میں واٹس ایپ تک رسائی مکمل طور پر بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔