غیرفعال سمز پر واٹس ایپ بلاک

اسلام آباد (بیورو رپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے غیرفعال اور منسوخ شدہ موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق غیرفعال سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکائونٹس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موبائل سمز کی فعالیت کی تصدیق کریں اور اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کرچکے ہیں تو واٹس ایپ پر بھی نیا نمبر اپ ڈیٹ کریں۔