صارفین اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کرچکے ہیں تو واٹس ایپ پر بھی نیا نمبر اپ ڈیٹ کریں
واٹس ایپ اکائو نٹس صرف ایسے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ رکھیں جو انکے زیرِ استعمال ہوں:پی ٹی اے
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرفعال اور منسوخ شدہ موبائل سمز سے منسلک واٹس ایپ اکائو نٹس بلاک کرنا شروع کر دئیے ۔پی ٹی اے کے اعلامیہ کے مطابق غیرفعال سمز پر رجسٹرڈ واٹس ایپ اکائو نٹس کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر فراڈ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی موبائل سمز کی فعالیت کی تصدیق کریں اور اگر اپنا موبائل نمبر تبدیل کرچکے ہیں تو واٹس ایپ پر بھی نیا نمبر اپ ڈیٹ کریں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکائو نٹس صرف ایسے موبائل نمبرز پر رجسٹرڈ رکھیں جو انکے زیرِ استعمال ہوں، تاکہ اکانٹس کے ممکنہ غلط استعمال سے بچا جا سکے۔