یو اے ای نے رمضان کیلئے فطرہ، فدیہ اور کفارہ کے نرخ جاری کر دئیے

ابوظہبی (آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی اسلامی امور کونسل نے رمضان المبارک 2026 کے لیے زکو الفطر، روزے کا فدیہ، کفارہ اور افطار کے کھانوں کے معیاری نرخ اور قیمتوں کا اعلان کر دیا  ۔خلیج ٹائمز  کی رپورٹ کے مطابق  یو اے ای کونسل آف اسلامک افیئرز کے مطابق ہر شخص پر زکو الفطر(صدق الفطر)  واجب ہے، جو 2.5 کلو چاول یا اس کے مساوی نقدی یعنی 25 درہم کی شکل میں دی جا سکتی ہے۔ روزہ رکھنے سے قاصر افراد کے لیے فدیہ 3.25 کلو جو یا فی دن 20 درہم کے حساب سے مقرر کی گئی ہے