ادرک 460 ، لیموں چائنہ 120 ، سبز مرچ 200 روپے کلو میں فروخت
کیلے 260 ، کینو 440 روپے درجن ،کھجور 1300 سے 1600 روپے کلو دستیاب
لاہور (کرائم رپورٹر)رمضان سے قبل ہی مہنگائی کی دہائی ، سرکاری نرخوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا ہے ، گرانفروش منہ مانگے دام وصول کرنے لگے ہیں ، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، کھجوریں ، سبزیاں ،پھل ،گوشت ،دالیں مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ہیں ، پیاز 90 روپے ، ٹماٹر 110 ، لہسن 680 روپے کلو میں بکنے لگا ہے ، ادرک 460 ، لیموں چائنہ 120 ، سبز مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ، جبکہ سیب 550 روپے ، کیلے 260 اور کینو 440 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ، ایرانی کھجور 650 سے 680 روپے کلو میں دستیاب ہے ، مضافاتی کھجور 1300 سے 1600 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ، انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے ، شہری اشیائے ضروریہ مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔