واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے حزب اللہ کی سرنگوں کا خاتمہ لبنان کے استحکام کیلئے اہم قرار دے دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ غیر سرکاری عناصر کی جانب سے گولہ بارود، میزائل اور خودکش ڈرون طیارے ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والی سرنگوں کو ختم کرنا لبنان اور پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا