امید ہے نئی حکومت آنے کے بعد یہ راستہ پھر بحال ہوجائیگا یا ہم نئے راستے تلاش کرینگے،سربراہ نعیم قاسم کا خطاب
بیروت(آئی این پی ) لببان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد حزب اللہ نے ایران سے شام کے راستے ہونے والی عسکری سپلائی کا راستہ فی الحال کھو دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم نے گذشتہ روز اپنی تقریر میں کہا کہ شام کو خطرناک توسیع پسند دشمن کا سامنا ہے اور شام میں گولان پہاڑیوں کے بفرزون پر اسرائیلی فوج کا قبضہ اس کا ثبوت ہے۔نعیم قاسم کا کہنا تھا امید ہے کہ شام کے نئے حکمران بھی اسرائیل کو دشمن ہی تسلیم کریں گے اور اسرائیل سے معمول کے تعلقات نہیں بنائیں گے۔