حزب اللہ کو غیرمسلح ، لبنان کی فوجی مدد کیلئے تیار ہیں،پینٹاگون

 لبنان کی مسلح افواج کیلئے 14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی امداد منظور کی ہے
 پیکج میں عمارتوں کو تباہ کرنے کیلئے بارودی مواد، ٹائم فیوز ، آلات شامل ہوں گے
  واشنگٹن (آئی ا ین پی)امریکی  محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کیلئے  لبنان کی فوجی امداد  دینے کو تیار ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ امریکی صدر کی جانب سے لبنان کی مسلح افواج  کیلئے  14 اعشاریہ 2 ملین ڈالر کی امداد منظور کی ہے جو مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔پریزیڈینشل ڈراڈائون پیکج(پی ڈی اے ) کی شکل میں ملنے والی امریکی امداد سے لبنان کی مسلح افواج  حزب اللہ کو غیر مسلح اور اس کے عسکری انفراسٹرکچر کو ختم کرے گی۔اس امدادی پیکج میں عمارتوں کو تباہ کرنے کیلئے بارودی مواد، ان کے ٹائم فیوز اور متعلقہ آلات شامل ہوں گے۔لبنانی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال نومبر میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے اتفاق کیا گیا تھا، تاہم حزب اللہ نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا تھا۔