غزہ(آئی این پی )انسانی حقوق کی تنظیم ایسوسی ایشن فار سول رائٹس ان اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی اور وہاں بھوک کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔یہ دعوی ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی سپریم کورٹ پانچ ماہ قبل جیل حکام کو قیدیوں کے حالات بہتر بنانے کا حکم دے چکی ہے۔برطانوی خبررساںادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کئی فلسطینی قیدی رہائی کے بعد شدید کمزوری اور بیماری کی حالت میں سامنے آئے ہیں۔