جیلوں میں قیدیوں کو سحری میں چائے ،سالن اور روٹی جائیگی

انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سحری و افطاری کی تقسیم ہر بارک میں کروائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے ماہ رمضان میں مینو کیا ہو گا؟  شیڈول جاری کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق سحری میں چائے ،سالن اور روٹی فراہم کی جائیگی،افطاری میں روٹین مینیو کیساتھ کجھور،سموسہ،شربت اوردودھ فراہم کیا جائیگا،ماہ رمضان کے دوران قیدیوں کیلئے سحری وافطاری میں خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی،تمام جیلوں کیکچن انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس اپنی نگرانی میں سحری و افطاری تیار کروائیں گے۔مراسلہ کے مطابق  انچارج اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سحری وی افطاری کی تقسیم ہر بارک میں کروائیں گے ،سپرنٹنڈنٹ جیل ومیڈیکل آفیسر دورہ کرکے سحری و افطاری کی تیاری و تقسیم کے معیار کا جائزہ لیں گے،نقص کی صورت میں قصوروارعملہ کیخلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ,سحری وافطاری کیاوقات کیبعدکم ازکم 1گھنٹہ بعدتک پیرامیڈیکل سٹاف جیل ہسپتال میں رہنیکاپابندہو گامراسلہ کیمطابق سحری کی خوراک کی تقسیم کا عمل آدھا گھنٹہ قبل  جبکہ افطاری کی تقسیم کا عمل بھی افطار سے آدھا گھنٹہ قبل مکمل کیا جائے ، سحری و افطاری اورنماز کے اوقات کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،مخیرحضرات کی فراہم کردہ تمام عطیات وکھانے پینے کی اشیاکاریکارڈروزانہ کی بنیادپررکھاجائے۔جیلوں میں موجودیوٹیلیٹی سٹور و ٹک شاپ پر موجود اشیائے ضروریہ کے دام ، مقدار و معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کی جانب سے تمام متعلقہ افسران کو مراسلہ جاری کیاگیا۔