اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا
غزہ (آئی این پی )غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ وحشیانہ حملوں میں مزید 59 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع ہونے والوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا بتانا ہے اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔