تل ابیب(آئی این پی ) اسرائیلی صدر کے دفتر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعو ے کی تردید کردی ہے کہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے انہیں بتایا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جلد صدارتی معافی دے دی جائے گی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں نیتن یاہو کو ساتھ کھڑا کرکے کہا کہ وہ جنگی حالات میں قیادت کرنے والے وزیر اعظم ہیں اور ایک ہیرو کے طور پر دیکھے جاتے ہیں، اس لیے معافی نہ دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی